ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک انتخابات:جھوٹ بولنا پی ایم مودی کی عادت ، ڈیٹا نے کھولی ان کی پول:راہل گاندھی

کرناٹک انتخابات:جھوٹ بولنا پی ایم مودی کی عادت ، ڈیٹا نے کھولی ان کی پول:راہل گاندھی

Sat, 05 May 2018 11:08:22    S.O. News Service

نئی دہلی ،04؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کرناٹک کو کوڑا کرکٹ سٹی کہنے پر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی ہے۔راہل نے ٹویٹ کیا کہ جھوٹ بولنا ان کی عادت میں شمار ہو گیا ہے ۔ڈیٹا نے ان کے جھوٹ کی پول کھول دی ہے۔راہل نے لکھاکہ ملک کے گورو بنگلورو شہر کو کوڑا کرکٹ کہنا اس کی توہین کرنا ہے۔

واضح ہو کہ پی ایم نریندر مودی نے جمعرات کو کرناٹک میں تین ریلیاں کیں۔ گلبرگ، بیلاری اور بنگلورو میں ہوئی تینوں ریلیوں میں پی ایم نے کرناٹک حکومت اور کانگریس پر جم کر حملہ بولا۔

پی ایم نے کانگریس پر الزام لگائے کہ اس نے بنگلورو جیسے ایک خوبصورت شہر کو کرائم کیپیٹل بتایا۔پی ایم کے حملے کے جواب میں کرناٹک کے سی ایم سدارمیا نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بنگلورو کو لیکر ایسا بیان آنا مایوس کن ہے۔


Share: